ملک میں پٹرول کی ریکارڈ توڑ قیمتوں نے عام شہریوں اور گاڑی مالکان کے ماہانہ بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ سفر کرنا شدید مالی بوجھ بن چکا ہے۔ جو لوگ پٹرول کے مہنگے اخراجات برداشت کر سکتے ہیں، ان کے لیے پٹرول ہی اولین ترجیح ہے، لیکن وہ افراد جو مہنگائی کی وجہ سے گاڑی چلانے سے قاصر ہیں، ان کے لیے ایل پی جی (LPG System) ایک بہترین، کم خرچ اور متبادل حل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ سستا بول کی ٹیم نے ذاتی تجربے اور موقع پر معائنے کے بعد کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب ماہر ایل پی جی مکینک “امیر خان” کی معیاری سروسز کا جائزہ لیا ہے، جو جدید اور محفوظ انداز میں گاڑیوں کو ایل پی جی پر منتقل کرنے اور مکمل سیٹنگ کا کام انجام دیتے ہیں۔
اگر امیر خان مکینک کے کام، کارکردگی اور گاڑیوں کی تفصیل کا جائزہ لیا جائے تو یہاں ہر قسم کی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں میں ایل پی جی کٹ اور سلنڈر کی درست ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے۔ جن میں ٹویوٹا کرولا، ہونڈا سیوک جیسی بڑی سیڈان کاروں سے لے کر سوزوکی مارگلہ، کلٹس اور مہران جیسی فیملی کاریں شامل ہیں جن میں معیاری فٹنگ اور بہترین مائلیج کی سیٹنگ کی جاتی ہے۔ اگر اخراجات کی بات کی جائے تو چھوٹی کٹ والی گاڑیوں کی سیٹنگ اور فٹنگ پر تقریباً 4,000 روپے خرچ آتا ہے اور یہ کام 2 سے 3 گھنٹے میں مکمل ہو جاتا ہے، جبکہ بڑی کٹ والی گاڑیوں کے لیے 7,000 روپے خرچہ آتا ہے جس میں تقریباً 4 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ امیر خان کی خاص مہارت یہ ہے کہ وہ گاڑی کی پک اپ اور ایوریج کو متوازن رکھ کر محفوظ گیس فلو کو یقینی بناتے ہیں۔
اگر آپ بھی پٹرول کے بڑھتے ہوئے بلوں سے پریشان ہیں اور اپنی گاڑی میں باکفایت ایل پی جی سسٹم لگوانا یا ٹیون کروانا چاہتے ہیں تو سہراب گوٹھ کراچی پر امیر خان مکینک کی ورکشاپ کا رخ کریں۔ یہ ورکشاپ ٹوٹل پٹرول پمپ کی پچھلی جانب، نزد جامع مسجد ابوبکر، مد مقابل الآصف اسکوائر، سہراب گوٹھ کراچی پر واقع ہے اور اتوار کے روز بھی کھلی رہتی ہے۔ رابطہ اور پیشگی معلومات کے لیے فون نمبرز 0322-3522273 اور 0321-2450138 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے (مصروفیات کی بنا پر کال ریسیو نہ ہونے کی صورت میں واٹس ایپ میسج یا براہِ راست لوکیشن وزٹ کریں)۔ سستا بول ڈاٹ کام آپ کو مشورہ دیتا ہے کہ پٹرول کی مہنگائی سے بچاؤ اور سفری اخراجات آدھے کرنے کے لیے اس مستند سروس سے فائدہ اٹھائیں۔
لو کیشن: https://maps.app.goo.gl/nF4fkGDCRYf2QSRy7

تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔