Modern electric bikes and scooters displayed at Akbar Road motorcycle market Karachi
saleem shah August 30, 2026 22 0

پٹرول کے خرچ سے نجات: اکبر روڈ کراچی میں الیکٹرک بائیکس کے نئے ماڈلز اور قیمتیں!

پاکستان میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بائیک کی مہنگی مینٹیننس نے عام شہریوں، دفتر جانے والے ملازمین اور طلباء کے لیے سفر کو بے حد مشکل اور مہنگا بنا دیا ہے۔ اس صورتحال میں الیکٹرک بائیکس (Electric Bikes) ایک انقلابی اور انتہائی سستا متبادل بن کر سامنے آئی ہیں جو ماہانہ ہزاروں روپے کے پٹرول کی بچت کرواتی ہیں۔ کراچی کی سب سے بڑی موٹر سائیکل مارکیٹ “اکبر روڈ” پر واقع مشہور ڈیلر “نواب آٹوز” (Nawab Autos) نے پاکستان کے ٹاپ الیکٹرک برانڈز جن میں میٹرو (Metro)، وائے جے فیوچر (YJ Future) اور ای ڈی 70 (ED 70 Style) شامل ہیں، کے جدید ترین الیکٹرک اسکوٹرز اور موٹر سائیکلز ہول سیل اور ریٹیل نرخوں پر باآسانی خریداروں کے لیے پیش کر دیے ہیں یہ تمام جدید بائیکس ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ صرف ڈیڑھ سے دو یونٹ بجلی میں مکمل چارج ہو کر طویل فاصلہ طے کرتی ہیں.

یہ بھی پڑھیں

اگر اکبر روڈ پر موجود الیکٹرک بائیکس کے ماڈلز، فیچرز اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تو یہاں ہر طبقے کی ضرورت کے مطابق زبردست رینج دستیاب ہے. جن میں سب سے پہلے میٹرو ایم سکس (Metro M6 M-Power) جو ڈائریکٹ ریموویبل بیٹری کے ساتھ 2,88,000 روپے میں دستیاب ہے جس کی بیٹری گھر کے اندر فلیٹ پر بھی چارج کی جا سکتی ہے ، جبکہ میٹرو سپر الائے پیڈل بائیک جو چارجنگ ختم ہونے پر سائیکل کی طرح چلائی جا سکتی ہے صرف 1,45,000 روپے میں 18 ماہ کی گارنٹی کے ساتھ مل رہی ہے ۔ اس کے علاوہ روایتی 70 سی سی شیپ والی الیکٹرک بائیک 1,62,000 روپے میں 70 سے 80 کلومیٹر مائلیج کے ساتھ دستیاب ہے۔ وائے جے فیوچر مہران ماڈل 1500 واٹ موٹر اور گرافین بیٹری کے ساتھ 1,55,000 روپے ، اور وائے جے فیوچر کا جدید این ایف سی کارڈ و ریموٹ سسٹم والا اسمارٹ ماڈل 1,75,000 اور 1,90,000 روپے میں 2 سالہ وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہے, معذور اور بزرگ افراد یا فیملیز کے لیے میٹرو کی تھری وہیلر پریمیم پلس اسکوٹی لیتھیم بیٹری کے ساتھ 3,15,000 روپے میں مل جاتی ہے.

اگر آپ بھی پٹرول کے روزمرہ جھنجھٹ، آئل چینج اور ٹیوننگ کے بھاری اخراجات سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں اور ایک ماحول دوست اور سستی سواری خریدنے کے خواہشمند ہیں تو اکبر روڈ کراچی کی الیکٹرک بائیک مارکیٹ نواب آٹوز کا رخ کریں.۔ مزید معلومات، بکنگ اور ریٹس کے لیے آپ براہِ راست ان کے نمائندے سے فون نمبر 0300-2218059 پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سستا بول ڈاٹ کام آپ کو پرزور مشورہ دیتا ہے کہ پٹرول کی مہنگائی سے جان چھڑانے اور سمارٹ بچت کے لیے اپنے بجٹ کے مطابق بہترین الیکٹرک بائیک کا فوری انتخاب کریں اور کم خرچ پر پرسکون سفر کا آغاز کریں۔

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں